لاہور، گورنر
پنجاب سےانٹر نیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی یو ایس اے کے
تین رکنی وفدکی ملاقات
گورنر
پنجاب چوہدری محمد سرور سےانٹر نیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی یو ایس اے کے
تین رکنی وفد نے براڈ راعینی کی قیادت میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس میں ہونے
والی اس ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس
موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت معیاری تعلیم
کے فروغ کے لئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔نوجوان نسل کو زیور تعلیم
سے آراستہ کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا
۔پاکستانی طلبا و طالبات قابلیت اور اہلیت میں کسی سے کم نہیں ہیں۔
گورنر
پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل گولڈن کی آنر سوسائٹی کی طرف سے
پاکستان کے طلباء کو سکالرشپ کے لئے شامل کرنا خوش آئند ہے ۔بین الاقوامی
سطح پر پاکستانی طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
براڈرا وینی کا کہنا تھا کہ سوسائٹی اب تک ہونہار طلبا و طالبات میں 14 ملین ڈالرز کے اسکالر شپ اور ایوارڈز دے چکی ہے ۔