لاہور، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب لاہور میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نیب لاہور کی مجموعی کارکردگی خصوصا میگا کرپشن پنجاب میں
چھپن پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے بارے میں تحقیقات کی پیش رفت ،ہاوسنگ
سوسائیٹیوں اور کوآپریٹیو کمپنیوں کی طرف سے عوام سے لوٹی گئی رقوم کی
قانون کے مطابق واپسی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا
کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ہم
کرپشن فری پاکستان کے لئے پرعزم اور ہمارے ارادے پختہ ہیں۔ ملک سے بدعنوانی
کا خاتمہ اور عوام سے لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی ترجیح میں شامل ہے۔
ان
کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان
عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی پر یقین رکھتا ہے۔ گذشتہ گیارہ ماہ میں
چار سو چھتر افراد کو گرفتارکیا،دو سو سولہ افراد کے خلاف شکایات کی جانچ
پڑتال کی گئی۔ دوسو انتالیس افراد کے خلاف انکوائریاں کی گئی ،اناسی
انوسٹی گیشنز
اور تین سو چالیس افراد کے خلاف بدعنوانی ریفرنس متعلقہ معزز احتساب عدالت
میں دائر کئے گئے۔