اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیراعظم
عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی منشور پر
عملدرٓمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی سے
متعلق امور زیر غور لائے گئے جبکہ سو روزہ حکومتی منصوبے پر پیش رفت کا
جائزہ بھی لیا گیا۔
اجلاس
میں پارٹی رہنماأں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں شہریار آفریدی، نعیم الحق، عبدالعلیم خان، عثمان ڈار، شوکت
یوسفزئی سمیت سینئر رہنما اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء علیم خان نے نئے بلدیاتی نظام
پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی
بنیادوں پر کرائے جانے کی تجویز ہے، دیہی علاقوں میں ویلج کونسل بنائی
جائیں گے، ہر کونسل چھ ارکان پر مشتمل ہو گی، صوبہ پنجاب اور خیبر
پختونخواہ میں یکساں نظام لایا جائے گا جس کے تحت دیہی سطح پر ڈسٹرکٹ
کونسل، یونین کونسل اور ویلج کونسل کا نظام لانے کی تجویز ہے، لوکل باڈیز
کا ایسا نظام بنایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بھی بلیک
میل نہ کیا جا سکے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں میئر اور ڈپٹی میئر،
ڈسٹرکٹ چیئرمین کا انتخاب جماعتی بنیادوں پر ہو گا ویلج کونسل اور یونین
کونسل کے انتخابات غیر جماعتی ہونگے، میئر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین کے براہ
راست انتخاب کی بھی تجویز دی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا
کہ لوکل باڈیز کے نظام کا مقصد سٹیٹس کو کا خاتمہ ہے، عوامی نمائندے اپنی
تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پرمرکوز کر سکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ
نئے نظام کی بنیاد جمہوری اقدار پر مبنی ہوگی، گورننس اور شفافیت کو یقینی
بنایا جائے گا۔