Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2018 08:27 pm views : 1062

Location : CM House

Karachi- CM Sindh meets World Bank Contry Director
  • Urdu

کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں گیارہ رکنی وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے عالمی بینک کے کنٹری  ڈائریکٹر پیچامیتھو الانگوان کی سربراہی میں گیارہ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں  ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کے ہمراہ سعید غنی، امتیاز شیخ، اسماعیل راہو، سید سردار شاہ، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ و مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں خصوصاً کراچی شہر کی ترقی، اداروں کی ترقی اور دیہی خدمت کی ترسیل کو بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا  گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے ساتھ نو بلین ڈالرز سے زائد کے منصوبے منظور ہوچکے ہیں۔منظور شدہ منصوبوں میں اربن سپورٹ  پانچ اعشاریہ پانچ  بلین ڈالرز، پانی فراہمی دو اعشاریہ پانچ  بلین ، میونسپل سالڈ ویسٹ ایک بلین ڈالرز کی اسکیمیں شامل ہیں۔اس وقت کراچی نیبرہوڈ منصوبہ  چھیاسی  ملین ڈالرز، کراچی اربن مینجننٹ دو سو  بلین ڈالرز،  کراچی اربن موبائلٹی، کراچی کیلیے پانی و نکاسی آب  چھ سو چالیس  ملین ڈالرز منصوبے شروع ہوچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی نیبرہوڈ منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے،باقی کراچی اربن مینجمنٹ، کراچی اربن موبائلٹی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج منصوبوں کی منظوری کیلیے منصوبہ بندی اور دیگر تجاویز کے طریقہ کار پر عملدرآمد ہورہا ہے،اس کے علاوہ کراچی واٹر بورڈ کی بہتری پر کام شروع کررہے ہیں، کراچی واٹر بورڈ کا انفرااسٹرکچر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کرنا چاہتے ہیں،صوبائی حکومت واٹر بورڈ میں اصلاحات کی خواہاں ہے۔چاہتا ہوں کراچی واٹر بورڈ بہترین ادارہ بنے جو کراچی کے عوام کیلیے پانی کی ضرورت پوری کرسکے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملاقات میں کراچی واٹر بورڈ کا ایک اعشاریہ چھ  بلین ڈالرز کا سروس امپروومنٹ منصوبہ شروع کرنے پر اتفاق  کیا گیا۔مجوزہ منصوبے کیلیے عالمی بینک چھ سو چالیس  ملین ڈالرز جبکہ سندھ حکومت  تین سو بیس  ملین ڈالرز دے گی۔منصوبے کے تحت اداراجاتی اصلاحات کئے جائیں گے۔اصلاحات میں خدمات، ایچ آر، آپریشنل، صلاحیتی تعمیر، مواصلاتی نظام، بلنگ اور جمع کرنے کا نظام کو بہتر کرنا شامل ہے۔منصوبے کے تحت پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو بحال کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت دس  کچی آبادیوں تک پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، پانی کے میٹر  نصب کیے جائیں گے اور پمپنگ اسٹیشنز بہتر کیے جائیں گے۔منصوبے پر کام مارچ دو ہزار انیس سے شروع کیا جائے۔

Actions | Downloads

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved