کراچی، وزیراعلیٰ سندھ سے جرمنی کےپاکستان اور افغانستان ڈویژن
کے سربراہ کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد
علی شاہ سے جرمنی کے پاکستان اور افغانستان ڈویژن
کے سربراہ اینڈریس کروگر اور جرمنی کے قونصل جنرل ایگن وولفرتھ نے ملاقات
کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شعبہ توانائی میں سرمایہ
کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید
مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ تھر کول میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود
ہیں۔ونڈ توانائی میں بھی سرمایہ کاری کےپرکشش مواقع ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کمپنیاں کول مائننگ میں بہت مہارت رکھتی ہیں۔