کراچی، سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں، وزیر تعلیم سندھ
وزیر تعلیم سندھ شاہ حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سندھ
میں سیاحت کے شعبے نے بہت زیادہ ترقی کی ہے، گزشتہ بائیس ماہ کے دوران صوبہ
سندھ میں ایک درجن سے زائد سیاحتی مقام پر نئے ہرٹس اور ریزورٹ بنائے گئے
ہیں جن میں سے کچھ مکمل ہوگئے ہیں اور چند تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ نمائش کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے
نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت
سیاحت کے شعبے میں مزید کام کررہی ہے اور سیاحت کو عالمی سطح پر فروغ دینے
کیلئے نجی ادارے بھی سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو تین دہائیوں میں دہشت گردی نے سیاحت کے شعبے کو بہت
نقصان پہنچایا ہے تاہم اب ملک میں ایک نئی فضا چلی ہے ، امید ہے کہ سیاحت
کا شعبہ ترقی کرے گا۔