Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2018 09:55 pm views : 478

Location : Insaaf House

Karachi- PTI Karachi Division President PC
  • Urdu

کراچی، الیکشن کمیشن آف پاکستان آگاہی مہم چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہے، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، حلقہ این اے 243 کے نامزد امیدوار عالمگیر خان اور حلقہ این ا ے 247کے نامزد امیدوار آفتاب صدیقی نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقعے پر حلقہ پی ایس 111کے نامزد امیدوار شہزاد قریشی اور حلقہ پی ایس 87کے نامزد امیدوار سردار قادر بخش گبول بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان  کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ آج یہاں پی ٹی آئی کے چار امیدوار موجود ہیں۔ آفتاب صدیقی صدر پاکستان کی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عالمگیر خان وزیر اعظم عمران خان کی اور شہزاد قریشی گورنر سندھ کی سیٹ سے جبکہ سردار قادر بخش گبول پی ایس 87 کے نامزد امیدوار ہیں۔ ہمیں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آگاہی مہم چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ جن علاقوں میں الیکشن ہو رہے ہیں، وہاں کے عوام کو اس کا پتہ نہیں۔ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان آگہی مہم چلائے۔ ضروری ہے کہ عوام اپنے گھروں سے نکلیں اور الیکشن اچھے ماحول میں ہوں۔ لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ الیکشن ہو رہے ہیں تو ووٹ کیسے دیں گے۔ ضمنی انتخابات سیاسی انتخابات بنتے جا رہے ہیں۔ کونسلرز، چیئرمین، وائس چیئرمین کام کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی پوری حکومتی مشینری استعمال کر رہی ہے۔ الیکشن کا عملہ ملیر اور این اے 243 میں پی پی کا لگایا جا رہا ہے۔ سیاسی بھرتیاں بہت سے معاملات کو متاثر کرتی ہیں۔ ہم نے پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن میں متعلقہ مقامی عملہ نہ لگایا جائے۔ عملہ کسی اور ضلعے کا ہونا چاہئے تاکہ انتخابات غیر جانبدارانہ ہوں۔ ایک ہی اسکول میں چھ سے آٹھ پولنگ اسٹیشن نہ رکھے جائیں۔ ابھی تک ضمنی انتخابات میں آرمی یا رینجرز کی آمد کا اعلان نہیں ہوا۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن آرمی کی نگرانی میں ہوں۔ ان علاقوں کے ایس ایچ اوز کی کوئی سیاسی وابستگیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved