Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2018 10:29 pm views : 327

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Perwez Musharraf NRO Case Hearing
  • Urdu

اسلام آباد، پرویز مشرف کو سپریم کورٹ پیشی تک گرفتار نہ کیا جائے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف  پاکستان  جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف کو سپریم کورٹ پیشی تک گرفتار نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے این آر او کیس میں پرویز مشرف کی واپسی کے معاملے پر سماعت کی۔
عدالتی استفسار پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ پرویز مشرف عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کے خلاف کئی مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو مفرور قرار دے رکھا ہے، لال مسجد آپریشن میں فوج کو سول فورسز کی مدد کے لیے بلایا گیا لیکن انہیں لال مسجد کیس میں ملزم بنایا گیا۔
پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت کے روبرو درخواست کی کہ پرویز مشرف کو سنجیدہ بیماری لاحق ہے، پرویز مشرف کا ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ہے، جس کی رپورٹ جلد آئے گی، پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ چیمبر میں دیکھ لیجیے گا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ مجھے بھی چُک پڑی ہوئی ہے لیکن اس کے لیے میں نے بندوبست کیا ہوا ہے۔ پرویز مشرف وطن واپس آئیں گے تو سیکیورٹی فراہم کریں گے، وطن واپسی اور عدالت پیشی پر گرفتاری نہیں ہو گی، اگر وہ لال مسجد کیس میں کالم نمبر 2 میں شامل ہیں تو ملزم نہیں ہوں گے، ملک کی سب سے بڑی عدالت یقین دہانی کروا رہی ہے، اگر انہیں باہر رہنا ہے تو رہیں لیکن جب تک پرویز مشرف حیات ہیں انہیں پیش ہونا پڑے گا۔ خصوصی عدالت میں بغاوت کے مقدمے میں بیان ریکارڈ کرائیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے بلانے پر نہ آئیں۔
جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کمانڈو ہیں، وہ جرات دکھائیں اور رضاکارانہ طور پر واپس آجائیں، ایسا نہ ہو انہیں ایسے حالات میں واپس آنا پڑے جو ان کے لیے مناسب نہ ہوں، ان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرنا پڑے تو کریں گے، عدالت انہیں حفاظت دے رہی ہے، رینجرز پرویز مشرف کوسکیورٹی فراہم کرے گی، عدالت آنے تک انہیں کوئی نہیں پکڑے گا، اس کے بعد قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے ایک ہفتے میں میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف کو سپریم کورٹ پیشی تک گرفتار نہ کیا جائے، پیشی کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پاکستان آنے کو تیار ہیں تاہم انکی صحت اور سیکیورٹی سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved