کراچی،سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر ملکی معیشت کو بحال کر سکتے ہیں،چیئرمین چترال ٹورزم ڈپارٹمنٹ
ٹورزم ڈپارٹمنٹ چترال کے
چیئرمین عمار مظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے
کی اشد ضرورت ہے اور اگر ایسا ہوجائے ملکی معیشت بحال ہوسکتی ہے۔
پاکستان
ترویل مارٹ ایکسپو کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے عمار مظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کراچی میں ملکی و غیر ملکی
مہمانان کو خوش آمدید کہتے ہیں گلگت بلتستان سیاحوں کے لئے جنت ہے چاہے
کوئی بھی سیاح ہو اسے وہاں جانا چاہیے،وہاں قدرتی حسن ہے سکون ہے گلگت ہر
لحاظ سے سیاحت کے لئے بہترین ہے،ہم نے جگہ جگہ انفارمیشن سینٹر قائم کئے
ہوئے ہیں سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہوگی ہم نے گزشتہ سال بھی
پاکستان ٹریول مارٹ میں شرکت کی تھی اور اس سال بھی ہم اسکے پارٹنر ہیں۔
ٹورزم
ڈپارٹمنٹ چترال کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر پورے پاکستان میں
سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کی شدید ضرورت ہے اگر ایسا پہوجائے تو ملکی
معیشت بحال ہوجائیگی۔