قلات،پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
قلات میں پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مقامی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کھلی
کچہری کے شرکا کی جانب سے قلات میں پائے جانیوالے تیل اور گیس کے ذخائر کے
حوالے سے بحث کی گئی اس موقع پر مقامی افراد نے شرکا کو اپنے تحفظات سے
آگاہ کیا جبکہ پی پی ایل کے افسران نے مقامی افراد کو مسائل حل کی یقین
دہانی کرائی۔
مقامی افراد نے پی پی ایل کی جانب سے کئے جانے والے سروے
کو غلط قرار دیتے ہوئے دوبارہ سروے کرانے اور مقامی افراد کو اعتماد میں
لینے کا مطالبہ کیا،انکا کہنا تھا کہ قلات سے نکلنے والی گیس اور تیل سے
حاصل ہونے والی سہولیا ت کا اصل حقدار مقامی باشندہ ہے نہ کہ قبائلی
وڈیرہ،اسلئے وہاں جو کام بھی کیا جائے مقامی باشندوں کو اعتماد میں لے کر
لیا جائے اور انہیں انکا حق دیا جائے۔
پی پی ایل افسران کاکہنا تھا کہ
پی پی ایل بلوچستان میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کر رہی ہے جبکہ یہ
سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا اور بلوچستان کی عوام کے ساتھ مل کر آگے
بڑھیں گے جبکہ یہاں سے نکلنے والےقدرتی وسائل یہاں کے لوگوں کی قسمت بدل
دیں گے۔