واشنگٹن: شاہ محمود کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات: تعلقات از سرِ نو استوار کرنے پر گفتگو
امریکی محکمہ خارجہ میں شاہ محمود قریشی اور ان کے امریکی ہم منصب مائیک
پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ
خیال کیا گیا۔امریکی وزیرِ خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو دورے کی دعوت دی
تھی، امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی ستمبر کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کیا
تھا۔
قبل ازیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی
جان بولٹن اور امریکی سینیٹر کوری بوکر سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
کیں۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر لینڈ سے گراہم سے بھی واشنگٹن
میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتِ حال کے حوالے سے
تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سینیٹر نے اس موقع پر کہا کہ میں جب پچھلی بار
پاکستان دورے پر گیا تھا تو خود قبائلی علاقوں میں ترقی کا مشاہدہ کیا،
جلد ایک وفد کے ہم راہ پاکستان کا دورہ کروں گا۔