کراچی :میئر کراچی وسیم اختر کی ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات
میئر کراچی وسیم اختر نے ورلڈ بینک کے ساتھ بہتر تعاون اور کراچی کی ترقی
کی امید کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں کراچی میں
بہتر تعاون کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھایا ہے۔ہم اس شخص اور ادارے
سے تعاون کے لئے تیار ہیں جو کراچی کی بہتری چاہتا ہے۔کراچی کو صاف ستھرا
اور بین الاقوامی شہر بنانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے۔
ڈائریکٹر ورلڈ بینک ایلنگون کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی خواہش اور کوشش
ہے کہ کراچی میں جلد بہتری آئے۔کراچی کو جلد ترقی کرکے ایک اچھے شہر اور
قابل رہائش شہر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔