احتساب عدالت آمد پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن
لیڈر شہبازشریف سے صحافیوں نے رانا مشہود کے بیان پر سوالات کیے۔شہبازشریف
نے کہا کہ رانا مشہود کے بیان پر پارٹی نے مؤقف دے دیا ہے، انہوں نے غیر
ذمہ دارانہ بات کی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ جواب میں شہباز شریف نے
ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی بات کریں جس کا کوئی سر پیر ہو۔