لاہور : نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے،حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے
صاحبزادے حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن اقتدار
کیلئے سیاست نہیں کررہی، جھوٹ کیوں بولا جاتا ہے، کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے
دعوے کرنا آسان ہوتا ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھینسوں کی نیلامی
کےعلاوہ اس حکومت نےکیاکیاہے؟ چاہتے ہیں جعلی حکومت خود ایکسپوز ہوجائے،
عمران خان نے 300ڈیم بنانے کا وعدہ کیا۔
رانا مشہود کے بیان پر ن لیگی رہنما نے کہا رانامشہود کے بیان پرن لیگ نے
اپنا موقف دےدیا، ڈیل کی باتیں غلط ہیں ہم فرینڈلی اپوزیشن نہیں کریں گے۔ان
کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ جمعہ 8دن ہوئےہیں ابھی گھوڑا بھی ہے اور میدان
بھی ہے، نوازشریف کیخلاف باتیں کرنیوالوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا دو دن
پہلےجس کام سےیہ انکارکرتےہیں دودن بعدوہ کرلیتےہیں، ملتان،راولپنڈی میں
میٹروبن گئی،پشاورمیں آج بھی دھول اڑرہی ہے۔حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا
کہ اپوزیشن مسلم لیگ ن کے لئےکوئی نئی بات نہیں ہمیں فرینڈلی اپوزیشن کے
طعنے ملتے تھے، باتوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، میٹروبس کاطعنہ
دینےوالےبس منصونہ نہیں بناسکے۔