لاہور، انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا اس میں کہیں ڈیل کا لفظ نہیں تھا، رانا مشہود
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہےکہ میرا کل کا انٹرویو سیاق و
سباق سے ہٹ کر چلایا گیا اور اس میں کہیں ڈیل کا لفظ نہیں تھا۔
پنجاب اسمبلی کے باہرذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران رانا مشہود نے اپنےگزشتہ روز
کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھنے والا سیاسی
کارکن ہوں، جب بھی اسٹیبلشمنٹ کی بات کرتا ہوں اس میں فوج کا کہیں نام نہیں
لیا۔
انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد ہر حکومت کا
بغل بچہ ہوتا ہے، ان کا دو دن پہلے بیان تھا عدلیہ اور فوج ہمارے پیچھے
کھڑی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ فوج پاکستان کی ہے، اس پر ہم سب کا
حق ہے، ہر جگہ ہر بار کہا یہ میری ذاتی رائے ہے، میرا کل کا انٹرویو سیاق و
سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، انٹرویو میں کہیں ڈیل کا لفظ نہیں تھا۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کی،ہم نے
کبھی چور دروازے نہیں ڈھونڈے، ہم نے کبھی ڈیل کی اور نہ کسی کو کرنے دیں
گے۔