لاہور: آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا: علیم خان
وزیر پنجاب برائے ترقیاتی امور علیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ قبضے کا الزام لگایا جاتا ہے، ایک بھی ایف آئی آر درج کروائی گئی؟ کسی
ایک زمین کی نشاندہی کی گئی جس پر قبضے کا الزام ہو۔انہوں نے کہا کہ 10
سال کے دوران کتنی زمینوں پر قبضے کی نشاندہی کی گئی، 10 سال حکومت کے بعد
الزام لگائے جا رہے ہیں، شرم آنی چاہیئے۔ کوئی بھی ایف آئی آر میرے خلاف
ہے تو سامنے لائی جائے۔
علیم خان نے کہا کہ شہزاد وسیم کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں۔ میرے پاس جو
بھی اختیارات ہیں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دیے ہیں۔ رانا مشہود کو اب دن
میں بھی تارے نظر آنے لگ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لٹیروں نے سارا مال ہضم
کرلیا ہے، خزانہ خالی ہے۔ مظلوم بننے والوں سے پوچھناچاہیئے کہ عوام کی
فلاح کا پیسہ کہاں گیا۔ منصوبے مکمل نہ ہوئے ان کی مشینری باہر پڑی ہیں۔
آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کے جو بھی حالات ہیں وزیر اعظم ملک کے سامنے
لے کر آئیں گے، وزیر اعظم بتائیں گے کس طرح سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ
رہے ہیں۔ قوم کو عذاب کا سامنا ہے کیونکہ خزانہ خالی ہے۔ جو صحت اور تعلیم
پر لگانا تھا وہ رقم دوسرے منصوبوں پر لگائی گئی۔