Oct 03, 2018 06:40 pm
views : 355
Location : Parliament House
Islamabad- Chairman PPP Bilawal Bhutto Addresses in NA
اسلام آباد،حکومت کو کون سمجھائے گا کہ معیشت چندے سے نہیں چلتی،بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی
کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو کون سمجھائے گا کہ
معیشت چندے سے نہیں چلتی،آپ نے آج سنجیدہ فیصلے لینے ہیں فیصلوں پر یوٹرن
نہیں لینا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں ضمنی بجٹ بحث میں
اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کے پہلے بجٹ سے بہت توقعات تھیں،
ضمنی بجٹ میں 100 روزہ پلان کا کوئی نام و نشان نہیں، تحریک انصاف کے ووٹرز
بھی آج مایوس ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جن ووٹروں نے دو نہیں ایک
پاکستان کیلئے ووٹ دیا وہ آج مایوس ہیں،کہاں ہیں 1 کروڑ نوکریاں، ترقیاتی
بجٹ میں کٹوٹی، صحت، تعلیم بجٹ میں کٹوتی،انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمان ہے
کوئی کنٹینر نہیں ، عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدوں پر حکومت نے بجٹ مختص نہیں
کیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کا 100 روزہ ترقیاتی پلان کہاں
ہے ؟ صحت کا وعدہ کیا گیا اور صحت کے بجٹ پر کٹ لگادیا گیا،انہوں نے کہا کہ
فصل کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ، کسان مشکل میں ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی
نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس کے فیصلوں کا اثر کروڑوں عوام پر
پڑتا ہے،حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ سیاست گالی سے نہیں اور ملک جادو سے نہیں
چلتا ۔