کراچی
کے علاقے احسن آباد میں پولیس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے
نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، ٹریفک پولیس اہلکار کی شناخت
رفیق کے نام سے ہوئی ہے جو سب انسپکٹر ہے اور گلزار ہجری ٹریفک سیکشن میں
تعینات تھا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق فائرنگ کے وقت سب انسپکٹر کے
ہمراہ ایک اے ایس آئی بھی موجود تھا جب کہ جائے وقوع سے پولیس نے 16 سے 17
خول بھی تحویل میں لیے ہیں، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال
منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام نے ڈی آئی جی
ایسٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے واقعے کی فوری تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے
واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
موقع
پر موجود اے ایس آئی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ احسن آباد کی جانب سے موٹر سائیکل آئی اور نا معلوم افراد
ہمارے اوپر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔