اسلام آباد، وزیر اعظم کی اداروں میں بہتری کیلئے اقدامات کی ہدایت
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔
اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم کو منی بجٹ بل کی منظوری کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پارٹی امور اور سو نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا جبکہ ڈیم فنڈ اور سرسبز پاکستان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اداروں میں بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔ کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔