Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2018 09:32 pm views : 358

Location : Kashmir House

Islamabad- President AJK Sardar Masood Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد، بھارت دہشتگردی سے تنازع کشمیر کا تصفیہ کرنا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردی سے تنازع کشمیر کا تصفیہ کرنا چاہتا ہے،  وہ مسلسل سرجیکل سٹرائیک اور حملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ کشمیریوں نے حق خودارادیت سے ہرجنگ جیتنی ہے۔
اسلام آباد میں صدرآزاد کشمیر سردارمسعود خان نے برطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر بہتر اندازمیں اٹھانے پر شکریہ دا کیا۔
سردار مسعود نے راجہ فاروق حیدرکے ہیلی کاپٹر پربھارتی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی مذمت ہونی چاہیے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت سرجیکل سٹرائیک اورحملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ آزاد کمیشن قائم کرے جو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں سیاسی کارکنان کوفوری رہا کیا جائے اور ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت جارحیت کی پالیسی ترک کرے۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ برطانوی وفد کویہ بات باورکرائی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسئلے کواجاگر کیا جائے۔ مفادات کو ترک کرکے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا ضروری ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر کشمیریوں کے حقوق پامال کررہا ہے، بھارت 2003 کے معاہدے پر عمل در آمد کرے۔ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہیومن رائٹس کمیٹی کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved