Oct 03, 2018 09:38 pm
views : 337
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Decline by 240 points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی کمی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 240 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (3 اکتوبر 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی کمی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 240 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 40560 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 326 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 195 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اتار چڑھاؤ کا یہ عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔