کرکٹر محمد عرفان نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹرافی کی رونمائی کی۔
شائقین کا انتظار ختم ہوگیا ، ورلڈ کپ دو ہزار انیس کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ۔ کرکٹر محمد عرفان نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹرافی کی رونمائی کی۔
ٹرافی کو ٹورازم بس میں لاہور شہر کا چکر لگوایا گیا ۔ شائقین نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔
ٹرافی جمعرات کو گورنمنٹ ویمن کالج لاہور، واہگہ بارڈر اور شوکت خانم جائے گی۔ مشتاق احمد جمعرات کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ٹرافی کی رونمائی میں شریک ہوں گے ۔
چھ روزہ دورے کے دوران اسلام آباد اور کراچی کے شائقین بھی ٹرافی کا دیدار کرسکیں گے۔ ٹرافی کی 5 اور 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں رونمائی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں عماد وسیم اور شعیب اختر بھی تقریبات کا حصہ ہو ں گے ۔
ورلڈ کپ ٹرافی کی 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی میں رونمائی کی جائے گی۔ کراچی میں رونمائی تقریبات میں جاوید میانداد شریک ہوں گے ۔
اس سفر میں یہ ٹرافی پانچ بر اعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ 30 مئی 2019 سے 14 جولائی 2019 تک انگلینڈ اور ویلز میں جاری رہے گا۔