Oct 03, 2018 09:50 pm
views : 521
Location : National Assembly
Islamabad- Shahbaz Sharif and Asad Umar in NA
اسلام آباد، پارلیمنٹ میں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی باز گشت
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے سچ پر بڑا زور دیا لیکن ان کی تقریر میں سچ کا فقدان تھا، سچ یہ ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا کریڈٹ نوازشریف حکومت کو جاتا ہے، آج اگر ملک میں بجلی ہے تو یہ نوازشریف کی حکومت کی محنت ہے، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ صرف خیبر پختونخوا میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی فراہم کریں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، اگر ان کے دعوے پر اعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا۔ ہم نے 160 ارب روپے منصوبوں میں بچائے تاہم غلط بیانی، دورغ گوئی اور وقت ضائع کرنے پر آپ کی بھرپور گرفت کریں گے۔پیپلزپارٹی اور ہم میں فاصلے پیدا کرنے کی پی ٹی آئی کی آج کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
شہباز شریف نے کہا حکومت کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اور دیگراقدامات کے شانہ بشانہ کھڑیں ہونگے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیرسکڑ کربلی کے برابررہ گیا ہے۔ اپنے ادھورے منصوبوں کا ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈالا جاتا ہے حالانکہ الیکشن کمیشن نے نئے منصوبوں کے اعلان سے منع کیا تھا۔