Oct 03, 2018 10:00 pm
views : 528
Location : Domestic Place
Sadiqabad- Blind Shopkeeper
صادق آباد، باہمت نوجوان نے معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا
چھوٹی سی دکان پر تلاوت کرکے کام کا آغاز کرنے والا یہ ہے صادق آباد کا
باہمت نوجوان محمد اصغر جو پیدائشی طور پر نابینا ہے مگر اس نوجوان نے اپنی
معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا ۔قرآن حفظ کرنے کے بعد گھر والوں سے
اصرار کرکے چھوٹی سی دکان بنائی۔ محمد اصغر آنکھوں کی روشنی سے محروم ہونے کے باوجود
موبائل لوڈ بھی کرتا ہےاور نوٹ کی پہچان بھی رکھتا ہے ۔
ہر آنے والے گاہک کو ہر وہ چیز اٹھا کر دیتا ہے جو گاہک مانگتا ہے نوٹ کی
پہچان ایسی کہ کوئی اس کو دھوکا نہیں دے سکتا ،نوٹوں کو چھو کر بتا دیتا
ہے کہ کتنے کا نوٹ ہے۔ موبائل نمبر خود ڈائل کرکے لوڈ کر تا ہے، کبھی لوڈ
غلط نمبر پر نہیں گیا اور نہ ہی کم زیادہ، گاہک اس نوجوان سے بہت مطمئن ہیں
۔
آنکھوں کی بینائی سے محروم اس نوجوان نے دوسروں پر بوجھ بننے کی بجائے
گھر کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا کر نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی
ہے۔