لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات
وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے
ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور
اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو
ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنیادی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہاہے ۔منفی سیاست
کرنے والوں کوعوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کرچکے ہیں ۔عوام کو کھوکھلے نعروں
سے بہلانے کا دور گز رچکا ،اب صرف کام ،کام اور کام کی سیاست ہوگی،ماضی میں
غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی
گئی۔موجودہ حکومت نے آتے ہی عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کام
کا آغاز کیاہے۔
اس
موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سابق دور
میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا ،صوبے کو دیوالیہ کرنے کا کریڈٹ ماضی کی حکومت
کو جاتا ہے ،میرے دور کے مفاد عامہ کے منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا
گیا،فلاح عامہ کے ا ن منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو
ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے سابق حکمرانوں سے حساب
لیا ہے۔موجودہ دور عوام کا ا پنا دور ہے،اب صوبے میں ذاتی پسند و ناپسند
نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہوگی۔