Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2018 10:26 pm views : 484

Location : Supreme Court

Islamabad- Pakpattan DPO's transfer Case in SC
  • Urdu

اسلام آباد، ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا، رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈی پی او پاکپتن تبدیلی کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب پولیس کے سینئر افسر خالق داد لک نے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
خالق داد لک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کا تبادلہ اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں احسن جمیل گجر کا رویہ تضحیک آمیز تھا جبکہ آئی جی کلیم امام کا کردار ربر اسٹیمپ کا تھا۔ احسن جمیل گجر نے پولیس افسران سے کہا کہ آ ئندہ ایسا ہوا تو سب کو بھگتنا پڑے گا، یہ کہنا بھی دھمکی ہے کہ سب بھگتیں گے، احسن جمیل گجر کے خلاف کارروائی قانونی معاملہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عملے نے ڈی پی او کو ٹرانسفر کے متعلق بتایا، تبادلے کے بعد چارج چھوڑنے سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے فون آیا، شواہد رضوان گوندل کے موقف کو درست قرار دے رہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او کا تبادلہ غیر معمولی وقت پر ہوا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آج احسن جمیل گجر معافی مانگ رہا ہے پہلے اس کا لہجہ ہی کچھ اور تھا۔ کیوں نہ ان کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔
دوران سماعت خاور مانیکا رو پڑے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت میں رونے کی ضرورت نہیں، ہم اپنی انکوائری کروا رہے ہیں، آپ کو کچھ کہنا ہے تو رپورٹ پر جواب دیں، آرٹیکل 62 ون ایف بار بار پڑھیں اور اسے تعویز بنا لیں۔
سپریم کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور سابق آئی جی پنجاب کلیم امام کو خالق دادلک کی رپورٹ پر تین دن میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved