Oct 03, 2018 10:52 pm
views : 367
Location : Anti Corruption Department
Karachi- PSP Chairman mustafa kamal Media Talk
کراچی، چیئرمین پی ایس پی مصطفی ٰ کمال کی محکمہ اینٹی کرپشن میں پیشی
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال آج محکمہ اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی بنانے کی سزا دی جارہی ہے، آج محکمہ اینٹی کرپشن میں مجھے سگنل فری کوریڈور تھری بنانے پر طلب کیا گیا تھا۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پریڈی اسٹریٹ کے تین کلومیٹر کے ٹکڑے پر آباد لوگوں کو راضی کر کے عارضی طور پر منتقل کیا تھا،جو کہ پچاس سال پرانا منصوبہ تھا۔چودہ سو بائیس مکانوں کو توڑا گیا اور مکینوں کی منت سماجت کرکے انہیں عارضی طور پر منتقل کیا گیا اوررہائشیوں کی منتقلی کے انتظامی معاملات کیلئے مختص اور پلانٹ کی توسیع کے بعد بچی ہوئی زائد زمین پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چودہ سو بائیس مکانات کے رہائشیوں کی عارضی منتقلی کے لئے کونسل سے قراداد پاس کرائی گئی تھی۔آج بھی ان رہائشیوں کے پاس لیز نہیں ہے، حکومت چاہے تو ان کو دوبارہ پریڈی اسٹریٹ پر آباد کرسکتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں قانون کا احترام کرتا ہوں ، مجھے آج بلایا گیا تھا اس لئے میں حاضر ہوا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایس تھری منصوبہ التواء کا شکار ہے جس سے ہماری سمندری حیات اور زخائر خطرے میں ہیں۔