اسلام آباد، منتشر اپوزیشن کا اتحاد، ٹاسک ایک بار پھر مولانا فضل الرحمٰن کو مل گیا
منتشر اپوزیشن کو متحد کرنے کا ٹاسک ایک بار پھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مل گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی اور انہیں منتشر اپوزیشن کو متحد کرنے کا ٹاسک دیا۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں شہباز شریف نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پی اے سی اپوزیشن کو دینے کی روایت کو توڑنا پارلیمنٹ پر حملہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں، دھاندلی کے نتیجے میں آنے والی حکومت کے لیڈر نے بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس حکومت نے منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا واسطہ جعلی حکومت سے پڑا ہے، ایک ماہ میں مہنگائی نے بہت جمپ لیا۔