Oct 04, 2018 10:56 am
views : 361
Location : Parliament House
Islamabad-Informaton Minister Fawad Chodhary Media Talk
اسلام آباد؛مشاہداللہ جیسے لوگوں کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہیں، فواد چوہدری
div align="right">گزشتہ روزسینیٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے
فواد چوہدری نے کہا کہ لوگوں نے مفاہمت کیلئے ووٹ نہیں دیا، جس کسی کو
ہاتھ لگاؤ استحقاق مجروح ہو جاتا ہے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ پر
تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مشاہد اللہ نواز شریف کا سامان
اٹھا کر سینٹر بنے، ان جیسے لوگ سیاست پر کلنک کا ٹیکہ ہیں، مشاہد اللہ کی
کونسلر کی سیٹ جیتنے کی اہلیت نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر مشاہداللہ کو کابینہ سے
نکالا گیا، اُن کے بھائی کو نیویارک میں اسٹیشن ہیڈ بنا دیا گیا، مشاہد
اللہ پی آئی اے میں لوڈر بھرتی ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں
حقائق بیان کرتا ہوں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز 200
ارب، پی ٹی وی دس ارب روپے زائد اور ریلوے 147 ارب روپے کے نقصان میں ہے۔