div align="right">گزشتہ روزکراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 15 سال کی میٹرک کی طالبہ دعا
اور اس کا کلاس فیلو وقار لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم کارروائی کے بعد دونوں کو
تیسر ٹاؤن سے بازیاب کرایا گیا۔پی آئی بی کالونی کی رہائشی پندرہ سال کی
میٹرک کی طالبہ دعا صبح اسکول کے لیے گئی تھی جس کے بعد وہ لا پتہ ہوگئی
تھی۔
بعد ازاں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا تھا کہ لاپتہ طالبہ کا کلاس
فیلو وقار بھی لاپتہ ہے، لڑکا اور لڑکی ایک ہی ٹائم میں لاپتہ ہوئے۔دعا کے
گھر والوں نے کہا تھا کہ صبح سے اس کا کچھ پتا نہیں، اسکول انتظامیہ کے پاس
گئے تو وہاں رجسٹر میں غیر حاضر لکھا تھا، اسکول دیر سے پہنچنے پر
انتظامیہ نے دعا کو واپس لوٹا دیا تھا۔
پندرہ سالہ طالبہ دعا کے اہلِ خانہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کو بچی
کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی گئی، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ دعا کی گم
شدگی اغوا ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔