Oct 04, 2018 02:23 pm
views : 486
Location : Different Areas
Karachi- Again massive power breakdown hits parts of karachi
کراچی : کراچی میں بجلی کا ایک اور بریک ڈاؤن
کے الیکٹرک نے ایک مرتبہ پھر کراچی والوں کی نیندیں حرام کر دیں، صبح ساڑھے
6 بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ۔کراچی میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے کے
الیکڑک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بجلی بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے
ہوئے کہا کہ ای ایچ ٹی نیٹ ورک ٹرپ کر جانے سے شہر کا نصف حصّہ بجلی سے
محروم ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گلشنِ اقبال،
گلستانِ جوہر ،نارتھ ناظم آباد، ملیر، ماڈل کالونی،فیڈرل بی ایریا، ناظم
آباد، کورنگی،لانڈھی، ڈیفنس ،کلفٹن ،گزری ، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس
اور بہادر آباد کے علاقے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صبح ساڑھے 6 بجے بجلی کے بریک ڈاؤن
سے طالب علموں اور دفاتر جانے والے شہریوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔