کراچی، پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے پانچ لاکھ روپےانعام کااعلان
کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے لیاری مقابلے میں شریک پولیس
اہلکاروں کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے دہشت کی علامت
خطرناک دہشت گردغفارذکری ماراگیا، شہرمیں امن آگیا ہے، بچے کھچے ملزمان
کیخلاف جنگ جاری ہے۔
کراچی پولیس چیف اے آئی جی امیرشیخ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاری
مقابلے سے متعلق بتایا کہ آج پولیس کوبڑی کامیابی ملی ہے، غفازذکری
کےسرپر پچیس لاکھ روپےانعام مقررتھا۔کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ مقابلہ دو گھنٹے
سے زائد جاری رہا، اطلاع ملی تھی غفارزکری لیاری پہنچا ہے، ملزمان نے پولیس
پردستی بم بھی پھینکے، مقابلے کے بعد غفارذکری کے گھرسے راکٹ اوردستی بم
برآمد ہوئے جبکہ مقابلے میں سب انسپکٹرکوپیٹ میں گولی لگی ہے، جو شدیدزخمی
ہے۔
اے آئی جی امیرشیخ نے مقابلے میں شریک پولیس اہلکاروں کے لیےپانچ لاکھ روپے
انعام کا اعلان کیا اور کہا آئی جی کو دس لاکھ روپے انعام کے لیے لکھا ہے،
پولیس ،رینجرز اور دیگر ادارے مل کر جرائم کےخلاف سرگرم عمل ہے، ہمیں اپنے
شہید ہونے والے اہلکاروں پرفخرہے۔
کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی
کے ذریعے اکیاون بڑے ملزمان پکڑلیے ہیں، پولیس نے بڑا ملزم مار کر بہت بڑاکام
کیا ہے، کچھ عناصر تاثر دینےکی کوشش کررہےہیں کہ حالات بہت خراب ہیں۔
کراچی میں بچوں کے اغوا کی خبروں کے حوالے سے اے آئی جی امیرشیخ کا کہنا
تھا کہ بچوں کےاغواہونےکی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، ہنگامہ آرائی کی جاتی
ہے، پھر چند گھنٹے میں بچہ مل جاتا ہے، جرائم کے خلاف ہماری کارروائی جاری
ہے۔