Oct 04, 2018 12:00 am
views : 362
Location : SITE Association
Karachi- Governor Sindh addresses to Ceremony
کراچی، اقرباء پروری کو خاطر میں نہیں لاتے، گورنر سندھ
div align="right">گورنر سندھ عمران اسماعیل سائٹ ایسوسی ایشن پہنچ گئے۔ سائٹ ایسوسی ایشن
پہنچنے پر صنعتکار وتاجر برادری نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر صنعتکار اور تاجر برادری نے گورنر سندھ کو کاروباری اور صنعتی معاملات میں حائل مشکلات سے آگاہ کیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ صنعتکار اور تاجر برادری ملک میں
ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، انہوں نے تاجر برادری اور صنعتکاروں کو
یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ کی جانب سے صنعتکاروں اور تاجروں کی ہر
ممکن مدد کی جائے گی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ بیورو کریسی میں ہر طرح کے
لوگ موجود ہیں، اسی طرح ایماندار تاجر اور بے ایمان تاجر ہوتا ہے، ایماندار
بیورو کریٹس اور بے ایمان بیورو کریٹس بھی ہیں، اس طرح کے اتفاق عام زندگی
میں ہمارے گھروں میں بھی ہوتے ہیں، ایک بھائی ایماندار ہوتا ہے اور دوسرا
بھائی ذرا کم ایماندار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ویژن ہے کہ کن لوگوں سے کام لینا ہے، ہم
دیانتداری سے کام کررہے ہیں۔ ہم اقرباء پروری کو خاطر میں نہیں لاتے