Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 04, 2018 05:43 pm views : 412

Location : Government Collage University

Lahore- World Cup Trophy in Government Collage
  • Urdu

لاہور، آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نمائش

لاہور ٹور کے دوسرے روز آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں نمائش کی گئی۔
انیس سو بانوے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ٹرافی کے ساتھ لاہور کے معروف تعلیمی ادارے پہنچے، جہاں ان کا شاندار استقبال دیکھنے کو ملا۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور طلبا نے ٹرافی اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان لمحات کو یادگار بنایا۔
فوٹو اور سیلفیز سیشن کے بعدذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران  مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ بانوے کی ٹرافی کو تھامنا کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ تھا۔ اگلے سال ہونے والے ورلڈکپ کی ٹرافی کو ہاتھ میں پکڑنے کی بھی بہت خوشی ہورہی ہے۔ اس ٹرافی کی پاکستان آمد کا مقصد میگا ایونٹ کے لئے سب میں جوش وخروش کو بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج مزید اجاگر ہوگا۔
انہوں نے کہا پاکستانی ٹیم یہ ٹرافی جیتنے کی مکمل اہلیت رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ سرفراز احمد اس ٹرافی کو ہمیشہ کے لئے پاکستان لانے میں ضرور سرخرو رہیں گے۔ میری نیک تمنائیں پوری قومی ٹیم کے لئے ہیں۔ قومی ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر جس طرح آئی سی سی ٹرافی جیتی اس طرح اب یہ ورلڈ کپ میں کامیابی پائے گی۔ اس موقع پر طالبات نے ٹرافی کی آمد کو اپنے اور اپنی درسگاہ کےلئے ایک اعزازقرار دیا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved