Oct 04, 2018 06:51 pm
views : 499
Location : Punjab Assembly
Lahore- provincial minister yasmin rashid media talk
لاہور، حزب اختلاف نے اپنی کارکردگی سے متعلق مجھ سے سوالات پوچھے، وزیر صحت پنجاب
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آج حزب اختلاف کی ریکوزیشن
پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شعبہ
صحت سے متعلق چھ سوالات پوچھے گئے اور مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا
ہے کہ اپوزیشن نے اپنی گزشتہ کارکردگی سے متعلق مجھ سے سوالات پوچھے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ قبل تو اپوزیشن کی ہی
حکومت تھی وہ حکومت میں تھے تو کیا سورہے تھے جو آج مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ
سرکاری ہسپتالوں میں مشینیں کیوں خراب پڑی ہیں، ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور
عملہ کیوں نہیں پہنچا۔ اپوزیشن اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے
مسائل کے جواب مجھ سے مانگ رہی ہے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں تو حکومت میں آئے ابھی ڈیڑھ ماہ ہی ہوا ہے اس
سے پیشتر تو آپ حکومت میں تھے تو یہ سوالات پوچھنے کا کوئی منطق نہیں بنتا
تو اس پر جواب دیا گیا کہ یہ تو نگراں حکومت نے کام خراب کئے ہیں۔
یاسمین راشد نے بتایا کہ اس وقت شعبہ صحت پنجاب میں سوا ماہ کے اندر ایک
مکمل انوینٹری بنادی گئی ہے۔ اتنا تو اپوزیشن کو اپنی حکومت میں بھی معلوم
نہیں ہوگا شعبہ صحت سے متعلق جتنا ہم نے بتادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے اسمبلی میں ڈائیلیسس مشینوں سے متعلق سوالات پوچھے
گئے جس کے جواب دیتے ہوئے میں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی پانچ سو چوراسی
ڈائیلیسس مشینیں ہیں، جن میں سے سترہ خراب ہیں جن کی مرمت کا کام جاری ہے
باقی تمام مشینیں متحرک ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلیسس کا مفت علاج
کیا جارہا ہے۔