Oct 04, 2018 06:57 pm
views : 515
Location : Punjab Assembly
Lahore- Protest Against Punjab Government
لاہور، پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں کا نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
div align="right">پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے نئے بلدیاتی نظام کے خلاف بھرپور احتجاجی
مظاہرہ کیا۔ مال روڈ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور
بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی
مسلسل جاری رہا۔
مظاہرے میں خواتین بلدیاتی نمائندوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
مظاہرے میں پنجاب کے مختلف شہروں فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان، گجرانوالہ اور لاہور کے بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومتوں کا خاتمہ جمہوری نظام پر شب خون مارنے
کے مترادف ہے لہٰذا موجودہ بلدیاتی نظام بحال کیا جائے۔ نیا بلدیاتی نظام
کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔