Oct 04, 2018 08:52 pm
views : 481
Location : Domestic Place
Peshawar- Provincial Minister Shoukat Yousufzai PC
پشاور، جامعہ پشاور کے واقعہ کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، شوکت یوسفزئی
ترجمان خیبرپختونخواہ حکومت شوکت یوسف زئی نے جامعہ پشاور میں ہونے والے
واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے
واقعہ کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، طلباء پر تشدد کے خلاف ہوں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا مزید
کہنا تھا کہ کئی ہاسٹلز پر غیر مستحق طلباء نے قبضہ کیا ہوا تھا، انہیں
سیاسی جماعتیں سپورٹ کررہی ہیں، طلباء کو کئی ماہ سے جگہ خالی کرنے کا کہا
تھا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی کی حمایت نہیں کررہا، طلباء کو اکیڈمک بلاک
تک احتجاج کرنے کی اجازت تھی، ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، میں نے
ہمیشہ طلباء کے حق کیلئے آواز اٹھایے ہے۔ گرفتار طلباء کی رہائی کیلئے بھی
بات کررہے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ سنڈیکٹ فیصلے کے مطابق ہر سال فیسوں میں دس فیصد
اضافہ ہوتا ہے لیکن سنڈیکٹ فیصلے کے باوجود دو سال تک فیسوں میں اضافہ نہیں
کیا گیا۔