کراچی، جو بل دیتا ہے اس کے گھر میں بجلی ہونی چاہیے،فردوس شمیم نقوی
سندھ
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جو بل دیتا ہے
اس کے گھر میں بجلی ہونی چاہیے، کراچی بجلی کے مسائل سے تنگ آیا ہوا ہے،
شہر کراچی تین دن سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، نیپرا کے الیکٹرک اور واپڈا
سے جواب طلب کرے، کراچی کی محرومیوں کی داستان بڑی لمبی ہوتی جارہی ہے۔
انصاف
ہاؤس کراچی میں جمال صدیقی اور مقامی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے
ہوئے فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ رانا مشہود کا بیان ان کے گلے پڑ
گیا ہے، یہ ایسا ہی ہے جیسا تیمور تالپور نے اسمبلی میں بیان دیا تھا،
تیمور تالپور کی باتوں کو حذف نہیں ہونے دیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ کے فور کا پانی کب آئے گا معلوم نہیں، تین سالوں سے سن رہے تھے کہ 2019 تک پانی آجائیگا۔
پی
ٹی آئی کراچی معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتی، ایس تھری 2008 میں شروع ہوا،
آٹھ ارب کا منصوبہ تھا آج کا تخمینہ 34 ارب تک پہنچ گیا ہے، جنہوں نے یہ
اسکیمیں غلط طریقے سے منظور کیں انکا احتساب کیوں نہیں کیا گیا۔