Oct 04, 2018 09:26 pm
views : 508
Location : Governor House
Quetta- Governor Balochistan Oath Taking Ceremony
کوئٹہ، جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے گورنربلوچستان کا حلف اٹھا لیا
جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی نے بلوچستان کے 24ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس
بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس طاہر صفدر نے امان اللہ خان یاسین زئی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں
وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو،
صوبائی وزرا، ارکان بلوچستان اسمبلی اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔
نومنتخب گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی 7 اگست 1954ء کو پیدا ہوئے۔
انہوں نے ایف سی کالج لاہور سے گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
امان اللہ خان یاسین زئی نے انیس سو اکیاسی میں قانون کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد 1997ء میں بلوچستان سے جج کی
حیثیت سے فرائض انجام دیئے، بعد ازاں 2005ء سے 2009ء تک بلوچستان ہائی کورٹ
کے چیف جسٹس رہے۔