لاہور، کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کو فوٹو سیشن کیلئے واہگہ بارڈر پر پہنچادیا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کو فوٹو سیشن کیلئے واہگہ بارڈر پر پہنچادیا گیا۔ کرکٹ
ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ستائیس اگست سے دبئی سے شروع ہوا ، ورلڈ کپ ٹرافی پانچ
براعظموں کے اکیس ممالک کے ساٹھ شہروں کا سفر کرے گی۔
ورلڈ کپ ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں فوٹو سیشن
کیلئے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ٹرافی پانچ اور چھ اکتوبر کو اسلام
آباد اس کے بعد سات اور آٹھ اکتوبر کو کراچی میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ان ممالک میں بھی بھیجی جائے گی
جو ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہے اور سو روزہ ٹور میں ٹرافی انگلینڈ اینڈ
ویلز کے شہروں میں بھی جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اگلے برس تیس مئی سے چودہ جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔