کوئٹہ، اسلام مخالف قوتیں خطے میں انتشار پیدا کرکے مسلم ممالک میں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں، ایرانی سفیر
پاکستان
میں ایرانی سفیرمہندی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان روز اول
سے ایک بہترین دوستوں کی طرح رہے ہیں۔ دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی
اتفاق کے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔
ایرانی
قونصلیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست کا مزید
کہنا تھا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی خواہش ہے کہ اپنی آئندہ آنے والی نسلوں
کے لئے بہتر مستقبل کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائی جانے
والی دہشت گردی سے دونوں ممالک نبردآزما ہیں۔ اسلام مخالف قوتیں خطے میں
انتشار پیدا کرکے مسلم ممالک میں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔سی پیک خطے کا
گیم چینجر ہونے کے ساتھ ساتھ امن کا پیغام بھی دے رہا ہے۔
ایرانی سفیر
کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا جان چکی ہے ترقی کا راستہ جنگ نہیں باہمی
روابط ہیں،سعودیہ عرب سمیت تمام اسلامی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری
خوش آئند ہے۔