اسلام آباد، بے نظیر قتل کیس میں مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا وہ بھاگا ہوا ہے،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدلیہ سے ہمارے خاندان کا پرانا تعلق ہے، ہم تین نسلوں سے عدالتوں میں آتے رہے ہیں, بے نظیر قتل کیس میں مشرف کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا گیا وہ بھاگا ہوا ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کا نواسہ ہوں اپنا قانونی حق استعمال کروں گا، سپریم کورٹ میں سب قابل احترام ججز ہیں، امید ہے بی بی قتل کیس میں ہمیں انصاف ملے گا، میں اب ان اداروں سے خود انصاف مانگنا چاہتا ہوں۔
چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بے نظیر قتل کیس میں جن سہولت کاروں کے ڈی این اے میچ ہوئے تھے انہیں بھی بری کردیا گیا، پرویز مشرف کےبارے میں کوئی فیصلہ ہی نہیں دیاگیا، وہ بھاگے ہوئے ہیں، بی بی کو سب نے کہا تھا کہ آپ کی جان خطرہ میں ہے، سیکیورٹی خدشات کے باوجود بی بی کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔