لاہور، سابقہ حکمران خاندان نے پاکستان کا خزانہ سیاسی یاجوج ماجوج کی طرح لوٹا، فیاض الحسن چوہان
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ جنہوں نے گزشتہ دس برسوں میں عوام کی جو خدمت کی ہے اس کے نتیجے میں پنجاب کی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام کی قسمتوں میں فاقے، ڈاکے ، دھماکے ، لاکے اور چاکے لکھے گئے۔
ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکمران خاندان نے پنجاب اور پاکستان کا خزانہ سیاسی یاجوج ماجوج کی طرح اپنی کرپشن کی نظر اور نااہلی کی زبان سے چاٹ چاٹ کر خالی کردیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم سابقہ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے حوالے سے پہلی ابتداء کررہے ہیں۔