اسلام آباد،حکومت کو بیرون ملک دس ہزار سے زائد پراپرٹی رکھنے والوں کی تفصیلات مل گئی ہیں،وزیر اطلاعات
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے اسکا فائدہ بزنس مین کو ہوگا،حکومت کو بیرون ملک دس ہزار سے زائد پراپرٹی رکھنے والوں کی تفصیلات مل گئی ہیں۔
وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات ملنا بڑی کامیابی ہے ، ریڑھی اور فالودےوالوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکل رہےہیں،منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاونٹس بنائےگئے۔
شہزاداکبر نے کہا کہ ایف آئی اے، ایف بی آر اوردیگر متعلقہ اداروں کو متحرک کیاگیاہے،اثاثوں کی واپسی کےلیے ٹاسک فورس کے ارکان کا انتخاب کرلیاگیا، منی لانڈرنگ کےخاتمےکےلیے سخت اقدامات کررہےہیں،لانچوں کے ذریعے پیسہ باہر لے جایا جاتا ہے،وزیراعظم نے ٹاسک فورس بنائی ہے کہ منی لانڈرنگ، ہنڈی حوالہ پرقانون سازی کی جائے، اٹارنی جنرل نے اس حوالے سے مسودہ تیار کرلیا ہے۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے زیر استعمال 34 کروڑ روپے کا جہاز رہا، اب شہباز شریف کو بھی نوٹس جاری کیا جارہا ہے،حکومتی پالیسی کےتین بنیادی اصول،،کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن،بیرونی سرمایہ کاریاور کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرنا ہیں،ریٹرنز جمع نہ کروانےوالے بڑے لوگوں کو نوٹس بھجواچکے ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے اسکا فائدہ بزنس مین کو ہوگا،صرف دو ممالک میں دس ہزار سے زائد پراپرٹی رکھنے والوں کی تفصیلات ملی ہیں۔