لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امورپیرسیدسعیدالحسن شاہ نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے سب ملکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکسو ہے۔پاکستان کے بہادرسپوتوں کی عظیم قربانیوں کے باعث آج امن قائم ہوا ہے ۔مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کا فروغ ملک کی یکجہتی کیلئے ضروری ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تحمل ،برداشت اوررواداری کے سنہری اصولوں پر چل کرہی پائیدارا من کی کاوشوں کو کا میاب بنایا جاسکتا ہے ،نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیر ا ہو کر ملک کو دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور فرقہ واریت سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فکر ی اور نظریاتی جنگ علمائے کرام کے تعاون سے جیتیں گے ۔نئے پاکستان میں سب کو یکساں حقوق ملیں گے۔