لاہور، صاف پانی اسکینڈل میں شہبازشریف گرفتار
صاف پانی اسکینڈل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔ نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حراست میں لے لیا، شہباز شریف صاف پانی اسکینڈل میں بیان ریکارڈ کرانے نیب لاہور آئے تھے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے جوابات سے نیب لاہور کو مطمئن نہ کرسکے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔
شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور کی سیکیورٹی بڑھادی گئی، حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کے دستے بھی نیب دفتر کے باہر تعینات کردیئے گئے۔