Oct 05, 2018 05:15 pm
views : 329
Location : President House
Islamabad- Five New Federal Ministers oath Taking Ceremony
اسلام آباد، وفاقی کابینہ میں مزید توسیع، 6 وزراء نے حلف اٹھالیا
وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا ہے جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔
ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ علی امین گنڈا پور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے ، جس میں 24 وفاقی وزراء، 6 وزرائے مملکت جبکہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔
محمد میاں سومرو کو نجکاری، علی امین گنڈاپور امور کشمیر و گلگت بلتستان، اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی جبکہ زرتاج گل کو وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔