Oct 05, 2018 06:11 pm
views : 336
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (5 اکتوبر 2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 860 پوائنٹس کی کمی کے بعد چالیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 39226 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 46 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 271 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔