Oct 05, 2018 06:27 pm
views : 354
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- SC rejects PPP's plea to suspend bail of accused policeman
اسلام آباد، بے نظیر بھٹو قتل کیس؛ پولیس افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پولیس افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا پانے والے سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز کی ہائی کورٹ سے ضمانتوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت میرے لئے بھی صدمے کا باعث بنی، جب کرائم سین دھویا گیا تو میں نے دوستوں سے کہا یہ کیا کر رہے ہیں، شک کبھی ثبوت کا متبادل نہیں بن سکتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی دستاویزی فلم میں جتنی تحقیقات کیں اتنی ہماری ایجنسیوں نے نہیں کی، ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کہیں معصوم لوگوں کو پھنسایا تو نہیں جارہا۔
عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس افسران کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔