اسلام آباد، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا حق ہے، سینیٹر رحمن ملک
سینیٹ کی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک کا کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ حزب اختلاف کا حق ہے۔ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دی تھی۔ موجودہ حکومت پی اے سی کی چیئرمین شپ حزب اختلاف کو دے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمن ملک کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھا جائے، ہمیں ماضی سے باہر نکلنا ہوگا۔
سینیٹر رحمن ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔